
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔
اے ٹی سی کے جج راجہ جواد عباس نے سماعت کی جس کے دوران عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ عمران خان کے خلاف 8 کیسز ہیں، اور عمران خان کو شدید سیکیورٹی خدشات ہیں، ان پر صرف دفعہ 109 کا الزام ہے۔
وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ تمام مقدمات میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنائی گئی ہے،عمران خان شاملِ تفتیش ہو گئے، ان کو کوئی انا کا مسئلہ نہیں.
عدالت نے 8 جون تک عمران خان کی 8 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔
