بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 9929 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی: بھارت کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی اس کے زبر دست اثرات دیکھے جا رہے ہیں۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے
100انڈیکس میں 9929 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور 100 انڈیکس کو 117104 پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
کے ایس سی 30 انڈیکس بھی 3020 پوائنٹس اضافے سے 35668 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
کے ایس سی 30 انڈیکس 5 فیصد بڑھنے پر کاروبار روک دیا گیا جبکہ 100 انڈیکس میں بھی تاریخی تیزی پر کاروبار کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔