کراچی: چئیر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ اورپاکستان پیپلزپارٹی ضلع کورنگی کے صدر جانی میمن اور نائب صدر ضلع کورنگی پی پی پی شیراز وحید کی زیر قیاد ت موجودہ ملکی حالات میں بھارتی جارحیت اور پاکستانی افواج کی جانب سے منہ توڑ جواب دینے پر اپنی افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور اظہار یکجہتی کے لئے عظیم الشان پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی
ریلی کورنگی نمبر 5 سے شروع ہوکر قیوم آباد پر اختتام پذیر ہوئ اس موقع پر ممبر صوبائ اسمبلی فاروق اعوان،جنرل سیکریٹری شرجیل رضوانی کونسل ممبر اسد مجاٰہد، جماعت اہلسنت کے صدر کورنگی جمیل امینی، شفقت امینی، یوسی چئیرمین وائس چئیر مین سیاسی و سماجی شخصیت اور کورنگی کی عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی
اس موقع پرچئیر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج کی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بہادری اور قومی د فاع کے لیے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ متحد ہے اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، انہوں نے آپریشن بنیان المرصوص سے پیدا ہونے والے قومی فخر کے جذبے پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کی جارحیت کا جواب مناسب اور دوٹوک انداز میں دیا جائے گا۔ خطے میں عدم استحکام کے خدشے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی بڑھتی ہوئی جنگی بیان بازی خطے میں امن کے لیے سنگین خطرہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ بھارت یاد رکھےہم نہ جھکنے والے ہیں نہ بکنے والے اور نہ ہی ڈرنے والے لیکن بھارت یاد رکھے آپکو چنے چبوانے کیلئے ہم ایک ہیں پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ریلی میں مودی سرکار اور ہندوستان کے خلاف نعرے لگائے گئے
