نورین فاطمہ کیس میں گرفتار ملزمان عدالت میں پیش، تین روزہ ریمانڈ منظور

سہون شریف(رپورٹ: نصراللہ انصاری) نورین فاطمہ  کیس میں گرفتار ملزمان کو پولیس نے عدالت میں پیش کردیا۔

ملزمان نورین فاطمہ کے بھائی محسن مھر اور محمد جمن کو پولیس نے پانچھ روز بعد عدالت میں پیش کیا۔

پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو تین روزہ ریمانڈ پر بھان سیدآباد پولیس کے حوالے کردیا۔

دوسری طرف نورین فاطمہ کے بھائی ملزم محسن نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں بیگناھ  گرفتار کیا گیا ہے۔

ادھر بھان سیدآباد پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت نے تین روزہ ریمانڈ کی منظوری دی ہے، تفتیش جاری ہے، جو بھی حقائق ہونگے سامنے آئنگے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں