
لاہور: سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی خدیجہ شاہ پر 9 مئی کے سانحے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
خدیجہ شاہ نے وڈیو بیان میں کا کہ میں نے کبھی بھی جناح ہاؤس کا بیرئیر گیٹ کراس نہیں کیا۔ میرے بھائی اور شوہر کو پوری رات جیل میں رکھا گیا، مجھے اپنی پروا نہیں ہے، میرے شوہر اور بھائی کو گھر میں گھس کر اغوا کیا گیا۔
خدیجہ شاہ نے مزید کہا کہ میرے لیے پچھلے پانچ دن بہت مشکل گزرے ہیں، میں خود کو پولیس کے حوالے کرنے کرنے جا رہی ہوں، میرے بھائی، والد یا میں نے کوئی جرم نہیں کیا۔
