چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن کی ہدایت پر سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا آفس سیل

کراچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا کرپٹ افسران و ملازمین کے خلاف ایکشن کرتے ہوئے نیو کراچی ٹاؤن میں سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا آفس سیل کردیا گیا

جاری بیان کے مطابق چیئرمین محمد یوسف کے احکامات کے برخلاف سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن حنین میؤ نے غیرقانونی طور پر آفس پر قبضہ کیا ہوا تھا۔

ٹاؤن چیئرمین محمدیوسف کی ہدایت پر وائس چیئرمین شعیب بن ظہیرنے افسران اور سندھ پولیس کی نگرانی میں آفس سیل کرایا۔

ٹاؤن چیئرمین محمد یوسف نے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن حنین میؤکے ناجائز کاموں پر ایکشن لیتے ہوئے انہیں گزشتہ دنوں عہدے سے برخاست کردیا تھا اور یہ ابھی تک غیر قانونی طور پر عہدے پر برجمان تھے اور ایجوکیشن آفس میں آکر بیٹھ رہے تھے۔ ان وجوہات کی بنا پر آج مورخہ 18-04-2025   بروز جمعہ  وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر نے ٹاؤن افسران اور سندھ پولیس کی نگرانی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا آفس سیل کرایا۔

اس موقع پر وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے کہا کہ ٹاؤن افسران اپنے محکموں کی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں تاکہ عوام تک بنیادی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جارہی رہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں