وفاقی حکومت کا پراپرٹی کی خرید فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ، چیئرمین آباد کا اظہار تشکر
وفاقی حکومت کا پراپرٹی کی خرید فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی FED ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر ایسوسیشن آف بلڈر اینڈ ڈویلپرز کے چیئرمین محمد حسن بخشی کا حکومت کے فیصلے پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔
آباد نے حکومت سے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 236C اور 236K کے ٹیکسز میں کمی کی استدعا کرتے ہوئے حکومت 7E کے تحت رئیل اسٹیٹ پر عائد ٹیکسز میں نرمی اور آسانیوں پر غور کرنے کی تجویز بھی دی ہے
وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے ترقی و ہاؤسنگ کے رکن و چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے کہا ہے کہ حکومت کا پراپرٹی پر ایف ای ڈی ختم کرنے کا فیصلہ تعمیراتی صنعت کیلئے حوصلہ افزاء قدم ہے۔
چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے مزید کہا کہ پاکستان میں تعمیراتی شعبوں کو چلانے اور روزگار بڑھانے کیلئے مؤثر پالیسیاں مرتب کرنی ہوں گی،ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ٹاسک فورس کی سفارشات نہایت اہم ہیں،اگر آئی ایم ایف انہیں تسلیم نہیں کرتا تو وزیراعظم قومی مفاد میں اس معاملے پر پیشرفت کریں،سرمایہ کاری کا تسلسل تبھی ممکن ہے جب ہم خطے کی معاشی دوڑ میں آگے رہیں،ضروری ہے ہم اپنی انڈسٹری کو سہولیات اور مراعات دیں تاکہ ملک بین الاقوامی سطح پر مسابقت کرسکے۔
