
جامشورو(رپورٹ: فرحان مگریو) ایس ایس پی جامشورو ڈاکٹر فرخ رضا کی زیرِ صدارت ضلعے کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کے ساتھ تعریفی اجلاس منعقد ہوا۔ایس ایس پی جامشورو ڈاکٹر فرخ رضا کی جانب سے ضلعے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ضلع بھر کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی گئی۔

ایس ایس پی جامشورو نے تمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا خاطر خواہ کارکردگی اور بہتری لانے کے لیے مزید ہدایات بھی جاری کی گئیں۔
دورانِ میٹنگ ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ رضا نے تمام افسران کو جرائم کی روک تھام کیلئے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے منشیات کے اسمنگلرز چوروں، لٹیروں، مفرور و اشتہاری عادی مجرموں اور سماجی برائیوں کے خلاف بھرپور ایکشن لینے اور ترجیحی بنیادوں پر عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں اس ضمن میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے والے پولیس افسران کے خلاف مزید سخت محکمانہ ایکشن لینے کا عندیہ بھی دے دیا گیا ہے۔
