پاکستانی طلبہ اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان پل کا کردار ادا کرینگے:وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنے دورے چین میں زرعی یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ زرعی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق نے بے حد متاثر کیا۔

پاکستان طلبہ کو اسکالرشپ پر چین بھیجنے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج شعبہ زراعت کیلئے ایک انتہائی اہم دن ہے۔پاکستان کے زرعی گریجوئیٹس آج اعلیٰ تعلیم کیلئے چین جارہے ہیں۔ طلبہ کو اسکالرشپ فراہم کرنے پر چین کا بے حد مشکور ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک یوتھ اور تجربہ اکٹھہ نہیں ہونگے کامیابی نہیں ملی گی۔پاکستانی طلبہ اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان پل کا کردار ادا کرینگے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں