اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
راولپنڈی، اٹک، چنیوٹ، چکوال، میانوالی اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پشاور، مردار، مہمند اور شبقدر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے لکی مروت، نوشہرہ، صوابی، لوئر دیر اور مالا کنڈ میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 12 کلو میٹر تھی
پی ڈی ایم اے پنجاب کو زلزلے بارے ابتدائی رپورٹس موصول
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور،راولپنڈی،گجرات فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی
زلزلے کا مرکز راولپنڈی شمال مغرب جبکہ گہرائی 12کلومیٹر تھی۔پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے
ترجمان کے مطابق پنجاب کے کسی بھی علاقے سے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔زلزلہ کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے پراونشل کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 الرٹ ہیں۔زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔
