چیرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے وائس چیئرمین کورنگی ٹاؤن زریں اعوان کے ہمراہ KATI کے چیئرمین جنید نقی و دیگر ممبران سے ملاقات کی اس موقع پر KDA کا وفد اور کورنگی ٹاؤن کے محکمہ جاتی افسران موجود تھے
کراچی: چیرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے وائس چیئرمین کورنگی ٹاؤن زریں اعوان کے ہمراہ KATI کے چیئرمین جنید نقی و دیگر ممبران سے ملاقات کی اس موقع پر KDA کا وفد اور کورنگی ٹاؤن کے محکمہ جاتی افسران موجود تھے
اس ملاقات میں 10 ہزار روڈ کی ازسر نو تعمیر اور سیوریج لائن کی تنصیب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا 10000روڈ کی تعمیرسے انڈسٹریل ایریا میں آمد و رفت میں سفری سہولت میسر آئیگی
اس موقع پر چئیر مین کورنگی ٹاون محمدنعیم شیخ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلا امتیاز و تفریق عوامی خد مت پر یقین رکھتی ہے ہم نے جب سے بلدیاتی اقتدار سنھبالا ہے اس دن سے دن و رات سے کوشش ہے کہ کورنگی کے عوام کی احساس محرومی کا خاتمہ کیا جاۓ جس کے لئے ہم خلوص نیت کے ساتھ کورنگی ٹاون کے تمام علاقوں بلا امتیاز و تفریق ترقیاتی کا کرانے میں مصروف عمل ہیں اور عوام کی امیدوں کے عین مطابق خدمت کررہے ہیں
