کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے عوام کے سوالات کے جوابات دئے اور عوام کو بلدیاتی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ہم محدود وسائل کے باوجود عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور ہمارا ہر یو سی چیئرمین اور کونسلر عوام سے رابطے میں ہے 20 سالوں کے بعد جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے واپس آئے ہیں، سارے مسائل حل کرینگے پانی اور سیوریج کا محکمہ ہمارے ماتحت نہیں پھر بھی ہم کء کروڑ کا کام کرچکے ہیں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
نصرت اللہ نے کہا کہ فیڈرل بی ایریا میں کء ہزار رننگ فٹ پیور کا کام کرواچکے ہیں۔تیسرے مرحلے کی سڑکوں کا کام جلد شروع کرنے جارہے ہیں۔70 فیصد ٹاؤن روشن کرچکے ہیں۔ٹاؤن میں منفرد آئیڈیاز پر کام کررہے ہیں،ماڈل محلہ،روڈ سائید جنگل اوپن ائیر جم شاہراہ پاکستان کراس واک رین واٹر ہاروسٹنگ جیسے منفرد کام کرچکے ہیں۔ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے عوام کے مسائل حل کرینگے، آن لائن کھلی کچہری بھی اس کی مثال ہے۔
