کراچی: نارتھ کراچی میں موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مارنے پر مشتعل افراد نے کئی ڈمپر جلا دیے۔
پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا
مشتعل افراد نے کئی ڈمپر جلا دیے جبکہ مزید 4 ڈمپر اور 4 واٹر ٹینکر کو بھی جلادیا
پولیس کے مطابق پانچوں ڈمپروں کو پاور ہاؤس چورنگی پر جلایا گیا جبکہ 3 واٹر ٹینکروں کو فور کے چورنگی اور ایک کو سرجانی بابا موڑ پر آگ لگادی گئی
دوسری جانب وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے پولیس کو گاڑیاں جلانے والے افراد کو گرفتارکرنےکا حکم دیے دیا ہے
صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار نے ڈمپر حادثات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حادثات میں ملوث ڈرائیوروں کو گرفتار کرنےکے واضح احکامات ہیں تاہم کسی گاڑی کو جلانےکی اجازت نہیں۔جوبھی شہرکا امن خراب اور دہشت پھیلانے میں ملوث ہے اسے گرفتار کیا جائے گا۔
