شہباز شریف سے امریکی وفد نے ملاقات کی
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے پاکستان کے دورے پر آئے امریکی وفد نے ایرک میئر کی قیادت میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کیلئے امریکی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں وسیع استعداد موجود ہے
انہوں نے کہا کہ امریکی کمپنیوں کو اس ترجیحی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونا چاہیے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا الحمدللہ قوم کیلئے ایک اور خوشخبری ہے، قومی ائیر لائن کو 20 سال میں پہلی مرتبہ منافع ہوا جو کئی دہائیوں کے خسارے کے بعد ایک بڑی تبدیلی ہے۔
امریکی وفد نے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کو مبارکباد دی
دوران ملاقات امریکی وفد نے پاکستان کے معدنیات کے شعبے کے وسیع استعداد کا اعتراف کیا۔
