بالی وڈ کی معروف اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے گئے۔
رپورٹس کے مطابق ممبئی کی عدالت نے ملائیکہ کے خلاف سیف علی خان 2012 ہوٹل حملہ کیس میں بطور گواہ مسلسل غیر حاضری پر قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔
عدالت نے رواں ماہ کے اختتام تک قابلِ ضمانت وارنٹ کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سیف علی خان سمیت تمام ملزمان نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی اور غیر حاضر رہے جسے عدالت نے منظور کر لیا تھا۔