حج پروازیں 28 مئی سے شروع ہوں گی: وفاقی وزیر مذہبی امور

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ حج پروازیں 28 مئی سے شروع ہوں گی، 90 ہزار حاجی سرکاری طور پر جائیں گے

لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انتظامات آخری مراحل میں ہیں، اس سلسلے میں وزیر اعظم کی واضح ہدایات ہیں۔ہمارا ٹریننگ کا پہلا سیشن مکمل ہو گیا ہے، دوسرے مرحلے کا تربیتی کیمپ 8 اپریل سے شروع ہوگا

ان کا کہنا تھا کہ حجاج وہاں تیاری کے ساتھ جائیں، ٹریننگ پر زیادہ کام کیا جا رہا ہے۔حج، عمرے کا تعلق عقیدے کے ساتھ تعلق ہے، جو بھی اس حوالے سے کام کیا جاتا ہے وہ عقیدہ ہے، اس حوالے سے شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، ان کی ہدایت پر عمل کر رہے ہیں، حجاج کو ویکسینیشن سمیت دیگر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ٓبزرگ حضرات کے حوالے سے خاص خیال رکھا جائے،ملک بھر میں جب پروازیں شروع ہوں گی، افسروں کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی۔اگر کوئی افسر ذمہ داری سے کام کرتا ہے تو یہ ہمارا عقیدہ بھی ہے، یہی وجہ ہے جب میں پہلے 2013 سے 2018 تک وزیر رہا، ہماری کوشش تھی کہ عام فرد حج کرسکے، اب انٹرنیشنل سطح پر حج 10 لاکھ 50 ہزار تک چلا گیا ہے

سردار یوسف نے کہا کہ حجاج کی سہولت کےلئے میڈیکل مشن، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر انتظامات بہتر کیے ہیں، یہ انتظامات سعودی حکومت خود کرتی ہے، مجھے آج تک اطلاع کسی حاجی کے بھیک مانگنے کی اطلاع نہیں ملی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں