چیف سیکریٹری سندھ کی ایس او ایس چلڈرن ویلیجزانٹرنیشنل کے صدر سے ملاقات

چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کی ایس او ایس چلڈرن ویلیجزانٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر درجی وردوفا سے ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایس او ایس چلڈرن ویلیجزانٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر درجی وردوفا کےاعزاز میں استقبالیہ دیا ہے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی دیگر سرکاری مصروفیات کے باعث چیف سیکریٹری نے نمائندگی کی

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات سی ایم ہاؤس بینکیوٹ ہال کے چیمبر میں ہوئی،چیف سیکریٹری نے ڈاکٹر درجی وردوفا کو وزیراعلیٰ سندھ کا پیغام دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایس او ایس چلڈرن ویلیجزانٹرنیشنل کے صدر کی خدمات کو سراہا

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کچھ دیگر سرکاری  مصروفیات کے باعث میں حاضر نہیں ہو سکا،

آپ سے جلد ملاقات کر کے ایس او ایس چلڈرین ولیج قائم کرنے کے مزید پروجیکٹس پر بات کرونگا،سندھ حکومت کی طرف سے چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ آپ کی میزبانی کر رہے ہیں۔

ایس او ایس چلڈرن ویلیجزانٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر درجی وردوفانے وزیراعلیٰ سندھ کا انکے لیئے استقبالیہ دینے پر شکریہ ادا کیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی طرف سے صوبائی وزیر سعید غنی نے مہمان کو اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف دیئے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں