موٹروے پیدل کر اس کرنا قانونا جرم،ایف آئی آر درج

ترجمان موٹروی کے مطابق موٹروے پولیس ایم ساوتھ نے لاہور میں موٹروے پر پیدل کراسنگ کے خلاف ایف آئی آرز درج کر دیں۔ایم 2 نے پیدل کراسنگ کے خلاف07 ایف آئی آر ز درج کروائی۔

ترجمان موٹروےپولیس کے مطابق ایف آئی آر 290/291 تعزیرات پاکستان کے تحت کروائی جارہی ہیں،محفوظ شاہرات محفوظ پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے۔موٹروے پیدل کراس کرنا جان لیوا اور خطرناک حادثات کا سبب ہے۔

جاری بیان میں ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ موٹروے کو  پیدل کراس کرنے والے حادثات کا شکار ہو رہے ہیں،  موٹروے پر پیدل کر اسنگ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے،روڈ یوزرز  فٹ برج استعمال کری اپنی جان کی حفاظت کریں۔ایک لمحے کی لاپرواہی زندگی بھر کا المیہ بنا سکتی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں