آباد کا بجلی کی قیمتوں میں کمی پر حکومت کا خیر مقدم

چئیرمین آباد محمد حسن بخشی نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال کے پیشں نظر حکومت کے عوام دوست فیصلے قابلِ ستائش ہیں۔بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف اور بلخصوص صنعتوں کا پہیہ تیزی سے چل سکے گا

اپنے جاری بیان میں محمد حسن بخشی نے کہا کہ امید کرتے ہیں بجلی پیکچ کے بعد جلد وزیراعظم تعمیراتی پیکج کا بھی اعلان کریں گے،وزیرِاعظم  تعمیراتی صنعت کی ترقی کیلئے ٹاسک فورس کی تجاویز کو جلد عملی جامہ پہنائیں گے۔

چیئرمین آباد محمد حسن بخشی کا کہنا تھا کہ آباد کا کردار صرف گھروں کی تعمیر تک محدود نہیں،شعبہ تعمیرات پاکستان کی معیشت میں ریڑ کی ہڈی کے مانند ہے۔ہاؤسنگ سیکٹر کیلئے حکومت کے مثبت اقدام سے ملکی سرمایہ کاری کی فضاء مزید خوشگوار ہوگی۔پاکستان کے بہترین مستقبل کیلئے حکومت کی تھنک ٹینک منصوبہ بندی نہایت ضروری ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں