پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کے اعلان کے تحت آج 2 اپریل بروز بدھ کو شام 6 بجے سے سندھ بھر کے تمام تحصیلوں میں دریائے سندھ پر متنازعہ 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاجی مشعل بردار ریلیاں نکالی جائینگی۔
صوبائی صدر نثار کھوڑو لاڑکانہ کے قریب اپنے حلقے میروخان میں شام 6.30 بجے مشعل بردار ریلی کی قیادت کرینگے۔
کراچی میں صوبائی جنرل سیکریٹری وقار مھدی، سعید غنی، جاوید ناگوری سمیت دیگر رہنماؤں کی قیادت میں مختلف مقامات پر احتجاجی مشعل بردار ریلیوں کا شیڈول۔
ضلع ایسٹ صفوران ٹاؤن شام 6.30 بجے سبحان اللہ ہوٹل روڈ موسمیات ۔ڈسٹرکٹ ایسٹ سٹی ایریا 126 سھراب گوٹھ ٹاون شام 6 بجے احسن آباد چوک سھراب گوٹھ ٹاؤن، ضلع کیماڑی شام 7 بجے ایم پی اے لیاقت آسکانی الیکشن سیل آفیس نیول کالونی۔ضلع جنوبی۔شام 6.30 بجے لیاری گیٹ ،ڈسٹرکٹ سینٹرل۔ شام 7 بجے پاور ھاوس چورنگی تک ریلی نکالی جائے گی۔
ضلع غربی۔ شام 6.30 بجے ڈسکو موڑ اورنگی ٹاؤن ،ضلع ملیر میں تین مقامات پر مشعل بردار ریلیاں شام 7 بجے انور بلوچ ہوٹل ملیر سے ملیر 15 تک، قائد آباد سے داؤڈ چورنگی ،اسٹیل ٹاؤن اللہ والی چورنگی سے گلشن حدید اللہ والی چورنگی تک۔
