بھارتی ریاست گجرات کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں17افرادہلاک ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق دھماکا ریاست گجرات کے ضلع بناس کانٹھا کی پٹاخہ فیکٹری میں ہوا
دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
پٹاخہ فیکٹری میں دھماکےکےبعد آگ لگ گئی جبکہ دھماکےکے وقت فیکٹری میں تقریباً 30 مزدور کام کر رہے تھے۔
فیکٹری کا مالک فرار ہوگیا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے پولیس تحقیقات جاری ہیں۔