
وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہمراہ پاکستان ایران سرحد کے مند پشین گزرگاہ پر ایران سے گوادر تک بجلی کی سو میگاواٹ کی ترسیلی لائن کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔
دونوں رہنمائوں نے مند پشین سرحدی گزرگاہ پر بار ڈر مارکیٹ کابھی افتتاح کیا۔
یہ منڈی ان چھ سرحدی منڈیوں میں شامل ہے جو پاکستان اور ایران کی مشترکہ سرحد پر تعمیر کی جائیں گی۔
اطلاعات و نشریات کی وزیر مریم اورنگزیب نےایک ٹویٹ میں کہاکہ2009 سے التوا کا شکار یہ منصوبہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت کے تحت چار ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔
