پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا ابوالخبیر آزاد کریں گے
صوبائی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے علاقوں میں ہوں گے۔
پاکستان کے اسپیس ادارے، "سپارکو” کا کہنا ہے کہ آج پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
