میانمار زلزلے کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی

میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی۔

رپورٹس کے مطابق میانمار میں زلزے سے 1002 افراد ہلاک اور 2400 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو ٹیمیں ملبے میں دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں جبکہ امریکی ایجنسی نے زلزلے میں 10 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار کے دوسرے بڑے شہر منڈالے میں آنے والا زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس کے جھٹکے 900 کلو میٹر دور تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بھی محسوس کیے گئے

زلزلہ  میں متعدد تعمیراتی اسٹرکچر اور عمارتیں منہدم ہو گئیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں