کراچی: نیو کراچی ٹاؤن میں عید الفطر کے موقع پر خصوصی انتظامات۔مساجد و عید گاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی کویقینی بنانے کے لئے حکمت عملی تیار۔
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد مُشتاق خان،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد علی و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔
چیئر مین محمد یوسف نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں نیو کراچی ٹاؤن کی انتظامیہ ہر ممکنہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے رمضان مبارک کے آخری عشرے میں نیو کراچی ٹاؤن کی مساجد اور مختلف علاقوں میں روحانی اجتماعات کے خصوصی انعقاد کے دوران نیو کراچی ٹاؤن نے بھر پور بلدیاتی سہولیات باہم پہنچائی ہیں نیو کراچی ٹاؤن کی انتظامیہ ان خصوصی ایام میں روزداروں کی خدمت میں پیش پیش ہے۔
چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ اس ماہ مقدس میں منتخب بلدیاتی نمائندے اپنی خدمات فراہم کررہے ہیں تاکہ اہلیان نیو کراچی ٹاؤن کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس موقع پر افسران کو ہدایت دیتے ہوئے چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ عید الفطر کی آمد سے قبل نماز عید کی اجتماعات عید گاہوں پر خصوصی صفائی ستھرائی کے ساتھ عیدگاہوں کو جانے والے راستوں سے تجاوزات کا خاتمے کو ممکن بنا کر راستوں پر چونے کا چھڑکاؤ کر کے ہموارکیا جائے۔
انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی میں ناکارہ اور بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی و مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے تاکہ عید کے موقع پر نمازیوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں صفائی ستھرائی کا عمل تواتر سے جاری ہے۔ہماری کوشش ہے کہ ماہ مقدس اور عید الفطر کے موقع پرعوام کو بلدیاتی بلدیاتی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچائی جائیں۔
