ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ تعلیم بند کرنے کے حکمنامے پر دستخط کر دیے

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ تعلیم بند کرنے کے ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کر دیے۔

رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے وزیرتعلیم کوحکم دیا ہے کہ محکمہ کوبند کرنے کا عمل شروع کیاجائے۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کرنے کی تقریب کے دوران کہا کہ ہم محکمہ تعلیم کو جلد از جلد بند کرنے جا رہے ہیں

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ہمارے کسی کام کا نہیں،ہم اپنے طلبا کو دوبارہ ریاستوں کے حوالے کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ اسکولوں کا تعلیمی معیار بہت گرچکا ہے،طلبا کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی۔اسکولوں کا تعلیمی معیار بہت گرچکا ہے،طلبا کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کاہ کہ محکمہ تعلیم کے پاس بڑی بڑی عمارتیں ہیں مگر تعلیم نہیں،اب اسکولوں کے معاملات ریاستیں خود دیکھیں گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں