جنگ بندی معاہدے کے باوجود صہیونی فوج کو غزہ پٹی پر حملے جاری ہیں۔
فضائی حملوں کے نتیجے میں بچوں سمیت 200 فلسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق غزہ میں سحری کے وقت اسرائیلی فوج نے 35 فضائی حملے کیے۔دیرالبلاح، خان یونس اور رفاح سمیت غزہ کے مختلف حصوں پر بمباری کی گئی جس میں 150 سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔
غزہ سٹی میں التابعین اسکول پر حملہ کیا گیا اور المواسی میں پناہ گزینوں کے خیموں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
