گڈاپ ٹاؤن کی جانب سے پاک افواج سے اظہار یکجہتی ریلی کاانعقاد

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے کیمپ آفس میں چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر احمد یار کی قیادت میں سانحہ جعفر ایکسپریس کے شہداء سے اظہار عقیدت اور پاک افواج سے اظہار یکجہتی ریلی کاانعقاد کیا گیا۔

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ پوری قوم کی طرح گڈاپ ٹاؤن اور ضلع ملیر کی عوام بھی دہشت گردوں کے خلاف اپنے دفاعی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے پاک فوج کی ملک کے لیے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، فوجی جوان ہر دم ملک کی حفاظت اور بقا ء کے لیے اپنی جان قربان کرنے کو تیار رہتے ہیں سانحہ جعفر ایکسپریس میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو پوری قوم سرخ سلام پیش کرنے کے لیے آج ریلی کاانعقاد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اُللہ اوڈھو نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی بر وقت کاروائی کی وجہ سے یہ آپریشن کامیاب ہوا، بازیاب شدہ افراد کے مطابق پاک فوج کے حوصلے سے انہیں بھی حوصلہ ملا جس کے نتیجے میں وہ آج زندہ اور محفوظ ہیں پاک فوج ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے مسلسل کوشاں ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیش پیش ہے۔

میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ وطن عزیز کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر احمد یارنے اس ریلی کو کامیاب بنانے پر گڈاپ ٹاؤن کے اراکین کونسل اعلیٰ افسران،علاقائی معززین اور خاص طور پر پرنٹ الیکٹرانک میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر افسر مالیات افتخار احمد دایو،ڈائریکٹر (ایچ آر ایم) ہمایوں عمران خان،سپر ٹینڈنٹ انجینئر (بی اینڈ آر) فرحان علی لاشاری،،سپر ٹینڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی، ڈائر یکٹرانفارمیشن رضوان صابر، ڈائر یکٹر واٹر ریسو رس مینجمنٹ افضل بلوچ، ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ، ڈائریکٹر پارکس محمد افضل لغاری، ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر جلا ل حنیف بلوچ، ڈائریکٹر ایڈروٹائزمنٹ ہدایت اللہ شیخ، لاء آفسر سہیل حمید قاضی، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر لبنا مقبول، ڈپٹی ڈائر یکٹر (ایچ آر ایم)سرفراز حمدکھتری، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکس ریاض حمید بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ اسلم بروہی، اسسٹنٹ ٹرانسپورٹ آفسر راحیل آرائیں،اسسٹنٹ انفار میشن شاہ محمد شاہ،پی ایس چیئر مین لعل جان نبی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں