وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ کا ہندو برادری کے تہوار ہولی کے موقع پر پیغام کہا ہے کہ رنگوں کے تہوار ہولی پر ہندو برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔پاکستان خصوصً سندھ میں بسنے والی ہندو برادری کے لیے آج خوشی کا دن ہے۔
صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے کہا کہ ہولی کا تہوار خوشیوں کو مل کر منانے کا تہوار ہے، جہاں سب رنگ ایک رنگ ہوجاتے ہیں۔ہندو برادری ہولی کے تہوار کو سندھ میں مذہبی عقید، احترام و جوش کے ساتھ مناتی ہے
انہوں نے کہا کہ سندھ کے باسی مذہبی رواداری نبھانے میں اپنی مثال آپ ہیں۔پاکستان کی ترقی میں ہندو برادری کا نمایان کردار ہے۔سندھ کے علاقے عمرکوٹ اور تھرپارکر جہاں ہندو برادری اقلیت اکثریت میں ہے وہاں ہولی کا چشن روایتی مثالی انداز میں منایا جاتا ہے۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا کہ عمرکوٹ تھرپارکر کے علاقوں میں مسلم اور ہندو برادریاں تمام تہوار اور خوشیاں مثالی انداز میں مل کر مناتی ہیں۔
