چنار سے بولان تک دہشتگرد عوام کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں:بلاول

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے کہا ہے کہ پارا چنار سے لیکر بولان تک یہ دہشتگرد ہمارے عوام کے خون کے ساتھ ہولی کھیل رہے ہیں

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں بچپن سے دہشتگردی دیکھتا آرہا ہوں، جب میری ایک سال عمر تھے تب مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تھی، آخر کار بینظیر بھٹو خود شہید ہوگئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک دن بھی ایسا نہیں گذرہ جس میں دہشگردی کا واقعہ نہ ہوا ہو،ایک وقت تھا جب مایوسی تھی کہ امن کیسے قائم ہوگا مگر پھر پاکستان کے ہر شہری اور افواج نے مل کر امن قائم کرکے دکھایا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  آج کم از کم تمام سیاسی جماعتیں یہ طے ضرور کرلیں کہ ہم سب کے دشمن وہ دہشتگرد ہیں جو کل کے واقع میں ملوث تھے اور جو کوئی بھی دہشتگردی کے واقع میں ملوث ہوگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں