بے زمین خواتین کسانوں کو زمین دی جا رہی ہے:شرجیل انعام میمن

کراچی: سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے خواتین کے عالمی دن پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ تمام خواتین کو سلام پیش کرتا ہوں جو معاشرے کی ترقی، استحکام، اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ خواتین کے حقوق اور ان کے تحفظ کو ترجیح دی ہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق خواتین کو مساوی حقوق اور مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے،حکومت سندھ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن کے مطابق خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دنیا کی سب سے بڑی ہاؤسنگ اسکیم کے تحت گھروں کے مالکانہ حقوق خواتین دے رہے ہیں،شہید بینظیر بھٹو نے خواتین کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام متعارف کرایا۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام آج بھی پورے ملک میں لاکھوں خواتین اور بچوں کو صحت کی سہولیات فراہم کر رہا ہے،لاکھوں ضرورتمند خواتین کو مالی امداد کی فراہمی کے لئے صدر آصف علی زرداری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا،بے زمین ہاریوں کو زمین فراہم کرنے کے تاریخی پالیسی کے تحت خواتین کسانوں کو بھی زمین دی جا رہی ہے تاکہ وہ معاشی طور پر خودمختار بن سکیں۔

سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد میں گرلز کیڈٹ کالج کا قیام اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم خواتین کو تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کر رہے ہیں۔

بلا خوف و خطر اپنی روزمرہ کی مصروفیات جاری رکھنے کے لئے خواتین کے لیے پنک بس سروس شروع کی گئی۔حکومت سندھ کی جانب سے مستحق اور محنت کش خواتین کو مفت اسکوٹیز فراہم کرنے کا منصوبہ متعارف کرایا جا رہا ہے۔خواتین کو بااختیار بنانا شہید بی بی کا ویژن تھا، ،صدر  آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں ہم اس ویژن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔خواتین کے حقوق کے تحفظ لئے کاوشیں جاری رکھیں گے تاکہ خواتین ہر میدان میں ترقی کر سکیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں