منگھوپیر ٹاؤن نے ترقیاتی کام کا جال بچھانے کے لئے ٹینڈر کھول دیے

منگھوپیر ٹاؤن نے ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈر کھول دیے جس سے علاقے میں بنیادی سہولیات کے انفراسٹرکچر میں بہتری کا نیا باب شروع ہوگا۔

کراچی: منگھوپیر ٹاؤن کی تعمیر و ترقی میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا گیا۔ بلڈنگز اینڈ روڈز (بی اینڈ آر) ڈپارٹمنٹ کے تحت مختلف ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈر انتہائی شفاف اور منصفانہ طریقے سے کھول دیے گئے،جس سے علاقے میں بنیادی سہولیات کے انفراسٹرکچر میں بہتری کا نیا باب شروع ہوگا۔

ٹینڈر اوپننگ کی تقریب منگھوپیر ٹاؤن آفس میں منعقد ہوئی،جس میں چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کی سربراہی میں ترقیاتی منصوبوں پر اہم فیصلے کیے گئے۔ سپرنٹنڈنٹ انجینئر شوکت شاہ نے ٹینڈر اوپننگ کے عمل کی نگرانی کی، جبکہ سرکاری افسران، کنٹریکٹرز، علاقہ مکینوں کے نمائندے اور معززینِ شہر بھی شریک ہوئے۔

چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف وعدے نہیں کرتے بلکہ عملی کام کر کے دکھاتے ہیں۔

حاجی نواز علی بروہی نے کہا کہ منگھوپیر ٹاؤن کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔ بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن میں سڑکوں کی تعمیر، سیوریج لائنوں کی بہتری، نکاسی آب کے مسائل کا حل اور دیگر شہری سہولیات شامل ہیں۔

منگھوپیر ٹاؤن کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ یہ عوام کا پیسہ ہے اور میں اس کے ایک ایک روپے کا محافظ ہوں۔ کسی بھی قسم کی کرپشن، ناقص میٹریل یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، اور تمام منصوبوں کی سخت نگرانی کی جائے گی۔ ہمارا مشن صرف ترقی نہیں بلکہ ایک جدید، صاف اور مثالی منگھوپیر ٹاؤن کی تعمیر ہے۔

بی اینڈ آر ڈپارٹمنٹ کے افسران کے مطابق، اس ٹینڈر اوپننگ کے نتیجے میں کئی اہم ترقیاتی منصوبے جلد از جلد شروع کیے جا رہے ہیں، جن میں شامل ہیں:

منگھوپیر روڈ کی ازسرِ نو تعمیر اور کارپٹنگ:

کہیرآباد میں جدید سیوریج لائنوں کی تنصیب:مختلف علاقوں میں سڑکوں کی ازسرِ نو تعمیر اور توسیع:برسات کے سیزن سے قبل نکاسی آب کے مسائل کا مستقل حل.

علاقہ مکینوں نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

مقامی رہائشیوں کا کہنا تھا کہ یہ ترقیاتی اقدامات علاقے کے دیرینہ مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوں گے اور انہیں امید ہے کہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں گے۔

حاجی نواز علی بروہی نے اس موقع پر کہا ہم میدان میں کام کر کے دکھاتے ہیں، میں خود ہر ترقیاتی منصوبے کی نگرانی کرتا ہوں تاکہ معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔ عوامی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے، اور ہم اس مشن میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے۔

حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ منگھوپیر ٹاؤن میں جاری ترقیاتی کاموں نے علاقے میں تبدیلی کی نئی لہر پیدا کر دی ہے۔ ٹاؤن انتظامیہ نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ تمام منصوبے شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کے اصولوں پر مکمل کیے جائیں گے۔ یہ اقدامات منگھوپیر کو ایک جدید اور بہتر ٹاؤن بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔یہ عوام کا ٹاؤن ہے، اور ہم عوامی خدمت کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں