کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے شہر کا موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے اور شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چل نے کا امکان ظاہر کیا ہے
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔صبح ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد رہا جب کہ شہر میں شمال مغرب سے خنک ہوائیں چل رہی ہیں۔
