کراچی:ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح اور میڈی کیم گروپ کے اشتراک سے یوسی 8 میں 30 ہزار اسکوائر فٹ پر محیط پیور ورک سے خلیل احمد نینی تال والا روڈ کی از سر نو تعمیر کے بعد افتتاح کر دیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں چیئرمین رضوان عبد السمیع نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
افتتاح کے موقع پر چیئرمین رضوان عبد السمیع نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ علاقے کی ترقی کے لئے نہایت اہم ہے، جس کے ذریعے نہ صرف سڑک کی حالت میں بہتری آئے گی بلکہ اہل علاقہ کو بہتر اور محفوظ سفری سہولت میسر ہوگی۔ ہم ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، اور اس منصوبے کا آغاز اس بات کا غماز ہے کہ ہم اپنے وعدوں کو پورا کر رہے ہیں۔
رضوان عبد السمیع نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ عوامی مفاد میں ہے اور اس سے علاقے کی کاروباری سرگرمیاں بھی مزید فعال ہوں گی۔ ہم اپنے عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اپنے اقدامات جاری رکھیں گے اور ٹاؤن کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں میڈی کیم گروپ کے مالک خلیل احمد اور یوسی 8 کے چیئرمین جنید مکاتی بھی موجود تھے۔
