
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ جبکہ شرکا نے مادروطن کے دفاع میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، فوجی تنصیبات اور سیٹ اپ پر حملہ کرنے والے مجرموں کے خلاف مزید تحمل کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا: کورکمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فورم نے سیاسی مقاصد کے لیے پیدا کی گئی چند روز کی امن و امان کی صورتحال کا جامع جائزہ لیا اور بیرونی اسپانسر شدہ اور اندرونی طور پر منظم پروپیگنڈا مہم پر تشویش کا اظہار کیا، فورم کو شہداء کی تصاویر اور یادگاروں کی بے حرمتی کے توڑ پھوڑ منصوبے پربریفنگ دی گئی۔
