کراچی کا نوجوان فائٹر روس میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے تیار

کراچی: منگھو پیر کا نوجوان فائٹر سیف الرحمان روس میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا، ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز بروہی کا شاندار اقدام

منگھو پیر کے نوجوانوں کے لیے ایک تاریخی اور فخر کا لمحہ، علاقے کے باصلاحیت فائٹر  نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے لیے روس کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جہاں وہ ایک بڑے مقابلے میں شرکت کرے گا۔ یہ کامیابی نہ صرف منگھو پیر بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔

اس شاندار موقع کا سہرا ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز بروہی کے بھرپور تعاون اور سرپرستی کو جاتا ہے، جنہوں نے ہمیشہ علاقے کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے ہیں۔

یہ فائٹر روس  میں اپنی مہارت کا لوہا منوائے گا،جہاں دنیا بھر کے بہترین فائٹرز سے مقابلہ ہوگا۔

حاجی نواز بروہی نے ہمیشہ منگھو پیر کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو تسلیم کیا ہے اور انہیں آگے بڑھانے کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ "ہمارے نوجوان بے پناہ ٹیلنٹ رکھتے ہیں، بس انہیں صحیح رہنمائی اور مواقع کی ضرورت ہے، جو ہم انہیں مہیا کر رہے ہیں۔”

یہ کامیابی ثابت کرتی ہے کہ اگر مواقع فراہم کیے جائیں تو منگھو پیر کے نوجوان کسی بھی میدان میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

حاجی نواز بروہی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی علاقے کے نوجوانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے تاکہ وہ مزید بین الاقوامی میدانوں میں پاکستان کا پرچم بلند کر سکیں۔ یہ سنگ میل نہ صرف کھیلوں کے فروغ میں ایک نئے دور کا آغاز کرے گا بلکہ منگھو پیر کے نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال بھی ثابت ہوگا۔منگھو پیر کے عوام، کھیلوں کے شوقین افراد اور پورا پاکستان اس نوجوان فائٹر کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے

سیف الرحمان کا کہنا ہے کہ میری ٹیم جپان سے رجسٹرڈ ہے، پہلے موقع نہیں ملا تھا اب ملا ہے ملک کے لئے جیت کے لئے پر عزم ہوں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں