
اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کی کال پر کارکنان ریڈزون میں داخل ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر پہنچے۔
جماعت علما اسلام (جی یو آئی) اور (پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراھ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز بھی جلسے میں پہنچے۔
اسلام آباد سپریم کورٹ کے باہر جمیعت علما اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان
نے احتجاج میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا کوئی بھی فیصلہ اب سامنے والی عمارت میں نہیں ہوگا، ہم پاکستان کی عدلیہ کے وقار کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔ اب فیصلہ عوام کریں گے،
انہوں نے کہا کہ جانبدار جج اپنی حیثیت کو مجروح کرچکا ہے۔ معزز کرسیوں پر بیٹھنے والوں کو پارلیمنٹ اور عوام کی تذلیل کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تہا کہ سیاست دان کی تذلیل ہوگی تو پھر تمھارے ہتھوڑے سے ہمارا ہتھوڑا بھاری ہے، ہمیں یہ ہتھوڑا گردی نامنظور ہے اور نہ ہی کسی بھی طریقے سے ہم اس کو تسلیم نہیں کریں گے۔ تمام ادارے اپنے دائرے میں رہتے ہوئے فرائض انجام دیں۔
