وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے پیغام کہا ہے کہ پاکستانی شاہینوں نے 27 فروری 2019 کو دشمن کو شکست دی.پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں نے دشمن کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا.
انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا. پا ک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کی فضائی طاقت کا غرور ملیامیٹ کیا.پاکستان کے شاہینوں نے جرأت، شجاعت اور بہادری کی انمٹ داستان رقم کی.
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 27فروری کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کاسنہری باب ہے.پاک فضائیہ کے شاہینوں کی بے مثال خدمات کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی.پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کے بے مثال جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں.آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ پاکستان فضائیہ کا ایک تاریخی آپریشن تھا. فضائی حدود میں دخل اندازی پر دشمن کو پاکستان نے فوری اور موثر جواب دیا۔
