سوئی سدرن نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ رمضان کے دوران اپنے تمام صارفین کی سہولت کے لئے سحری اور افطاری کے تیاری کے اوقات میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے گا.
ہر سال گیس کے ملکی ذخائر میں ہونے والی دس فیصد تک کمی کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کے سسٹم میں گیس کی طلب اور رسد میں بھی واضح کمی موجود ہے.
اس لئے گیس کے بہتر پریشر کو یقینی بنانے کے لئے گیس پریشر کی پروفائلنگ کو جاری رکھا جائے گا جس کے اوقات صبح نو (۹) بجے سے دوپہر ساڑھے تین (.۳:۳) بجے تک ہونگے، جبکہ رات کے اوقات میں یہ پروفائلنگ رات دس (۱۰) بجے سے رات تین (۳) بجے تک کی جاۓ گی . گیس کی فراہمی درج ذیل شیڈول کے مطابق ہوگی.
گیس کی بندش کے اوقات
گیس کی دستیابی کے اوقات
صبح 09:00 بجے سے دوپہر 3:30 بجے تک
دوپہر 3:30 بجے سے رات 10:00 بجے تک
رات 10:00بجے سے رات 03:00 بجے تک
رات 03:00 بجے سے صبح 09:00 بجے تک
واضح رہے کہ ان اوقاتِ کار کا تعین ماہِ رمضان میں سحری اور افطار کے لۓ کھانا پکانے کی تیاری کے تناظر میں کیا گیا ہے.
