کراچی: چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی جانب سے کورنگی کی عوام کے لیے منعقد کی گئی پھولوں کی نمائش "جشنِ بہاراں” میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نثار کھوڑو، صدر ضلع کورنگی جانی میمن اور نامور کالم نگار محمد خان آبرو نے بحیثیت مہمان خصو صی شرکت کی
اس موقع پر وائس چئیرمین کورنگی ٹاون زرین اعوان ، سٹی ایریا کی تنظیم،ٹاؤن میونسپل کمشنر کورنگی فیض محمد شیخ، اراکین کونسل اور ٹی ایم سی کورنگی کے افسران بھی موجود تھے
صدر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نثار کھوڑو نے چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی عوامی خدمات کو سراہا اور اپنے خطاب میں کہا کہ پھول ہمارے اردگرد کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں پھول محبت کا سب سے خوبصورت اور پیار بھرا احساس دلاتا ہے پھول خوبصورتی کی محبت و سکون کی علامت ہے ہم نے پھولوں کی نمائش لگائی ہے جس سے بزرگ ،جوان، بچے اور بچیاں ایسے پروگرام سے محظوظ رہے ہیں اچھی فضا پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور اچھی فضا پیدا کرنے کے لیے ایسے ہی پھو لوں کی نما ئش فنون لطیفہ اور مشاعرہ ہے جو نفسا نفسی کا مقابلہ کر سکتے ہیں ذہن کو اجا کر کر سکتی ہے اور کورنگی کی عوام پھولوں کی نمائش سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
