پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

فی لٹر پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ کمی کے ساتھ 256روپے 13 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل فی لٹر 4روپے سستا ہونے سے 263روپے 95پیسے کا ہوگیا۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لٹر کمی ہونے سے 171روپے 65 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 25 پیسے کمی سے 155روپے 81 پیسے ہو گئی

وزارت خزانہ کی جانب سے نئی قیمتوں کے متعلق اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں