پیپلز پارٹی آزادی صحافت اور درست معلومات فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے:وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ ریڈیو پر خصوصی پیغام کہا ہے کہ ریڈیو عوام تک درست معلومات پہنچانے کا مؤثر ذریعہ ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی صحافت کی آزادی اور عوام تک درست معلومات فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔اس سال ریڈیو کا عالمی دن ’ریڈیو اور موسمیاتی تبدیلی‘ کے عنوان سے منایا جا رہا ہے

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین چیلنج بن گیا ہے،ریڈیو کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے اہم مسئلے پر مؤثر عوامی آگاہی کو فروغ دینا چاہئے،ریڈیو معلومات کی فراہمی اور ماحولیاتی شعور بیدار کرنے کا طاقتور ذریعہ ہے۔ماحولیاتی تحفظ کے لیے میڈیا اور ریڈیو کا کردار انتہائی اہم ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ریڈیو کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، وجوہات اور حل عوام تک باآسانی پہنچ سکتے ہیں۔ریڈیو اسٹیشنز ماحولیاتی مسائل اجاگر کریں، سندھ حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں