دبئی:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے دبئی میں پاکستانی کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں سے گفتگو میں کہا کہ پاکستانی معیشت ایک سال کے اندر بھتر ہوئی ہے،معاشی استحکام کا سفر جاری ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ میں نمایا کمی آئی ہے،پاکستان میں میکرہ اکنامک کے شعبےمیں بھتری آئی ہے،آئی برآمد میں مسلسلہ اضافہ ہورہا ہے۔
جنوری میں ترسیلات زر 3 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں،گزشتہ سال کے مقابلے میں برآمد میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے معدنیات کے بیشمار نعمتوں سے نوازہ ہے،پچھلی کئ دہائیوں سے خاطرخواہ کم نہیں ہوا لیکن اب پیش رفت ہورہی ہے۔اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو زراعت سے نوازہ ہے اور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پچلی کچھ دہائیوں سے اس پر کام نہیں ہوا، ہمیں ٹیم ورک کے ساتھ کام کرنا پڑے گا۔
