سندھ حکومت نے دن کی اوقات میں شہر میں ڈمپر کی داخلے پر پابندی کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر چیف سیکریٹری سندھ کا ٹریفک حادثات کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ, ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر شریک کی۔
ڈمپرز کو رات 11 سے صبح 6 بجے تک شہر شہر میں داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو 3 ماہ کے اندر آپریشن رات کے ٹائیم شفٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔
اجلاس میں شہر میں چلنے والے تمام بڑے گاڑیوں اور ڈرائیوروں کے فزیکل ویری فکیشن کا فیصلہ کیا گیا۔
شہر میں چلنے والے تمام گاڑیوں کو محکمہ ٹرانسپورٹ سے کیو آر کوڈ لگا سرٹیفکیٹ ہونا چاہیے۔ چیف سیکریٹری سندھ کی واٹر بورڈ کے تمام واٹر ٹینکرز کی ایک ماہ میں انسپکشن کی ہدایت
موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہنے کی ہدایت، ٹریفک پولیس کو انفورسمینٹ بڑہانے کی ہدایت کی گئی۔
چیف سیکریٹری سندھ کی محکمہ اطلاعات کو ٹریفک قوانین اور آگاہی کے لئے میڈیا پر مہم چلانے کی ہدایت
چیف سیکریٹری سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں بڑھتے حادثات پر سخت اقدامات ضروری ہوگئے ہیں۔ لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والون کے خلاف چالان کے ساتھ ایف آئی آر درج کی جائے۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ حادثات کی سب سے بڑی وجہ ہیوی ٹریفک کے بنائےگئے قانون پرعملدرآمد نہ ہونا ہے۔
سندھ حکومت کا صوبے میں وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم (VICS) شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
چیف سیکریٹری سندھ کی محکمہ ٹرانسپورٹ کو وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم شروع کرنے کا حکم
ٹریفک پولیس نے اجلاس میں آگاہی دی کہ شہر میں چلنے والی گاڑیوں میں 65 فیصد موٹر سائیکل ہیں۔ 55 فیصد حادثات موٹر سائیکل سوار ہوتے ہیں۔
چیف سیکریٹری سندھ کا ڈی آئی جی ٹریفک کو ایک ماہ کے اندر ٹریفک حالات بہتر کرنے حکم،
تمام اقدامات کے پیش نظر ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔ٹریفک چالان کو بھی 4 گنا بڑھایا جائے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت بھی کردی۔
