ڈھاکا میں ہزاروں مظاہرین نے بنگلا دیش کی مفرور سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے آبائی گھر کو آگ لگا دی۔
رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے سوشل میڈیا پر حامیوں سے خطاب کے اعلان پر احتجاج کیا گیا
ہزاروں مظاہرین نے دھمکی دی تھی کہ اگر شیخ حسینہ نے تقریر کی تو ان کے خاندانی گھر کی عمارت کو گرا دیں گے۔
شیخ حسینہ واجد کی تقریر شروع ہوتے ہی مظاہرین نے ڈھاکا میں شیخ حسینہ کے آبائی گھر پر دھاوا بول دیا
رپورٹس کے مطابق مشتعل مظاہرین نے پہلے مفرور سابق وزیراعظم کے آبائی گھر کو آگ لگائی، پھر کرین سےگھر گرا دیا۔
رپورٹس کے مطابق ڈھاکا میں جس گھر کو آگ لگادی گئی وہ شیخ حسینہ کے والد شیخ مجیب الرحمان کا تھا، شیخ حسینہ نے آبائی گھر کو میوزیم میں تبدیل کر دیا تھا۔
