فن اور ثقافت کو پرموٹ کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا، سید امتیاز الحق بخاری

کراچی(شوبز رپورٹر) بی جی سی گروپ آف کمپینز کے سی ای او سید امتیاز الحق بخاری نے کہا ہے کہ وہ فن و ثقافت کو پرموٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے فلم ، ٹی وی اور اسٹیج سے وابستہ افراد کو سپورٹ کرتے رینگے اچھا معیاری اسکرپٹ ہوگا اور مضبوط ڈائریکشن کے ساتھ فنکاروں کی عہدہ کردار نگاری ہو گی تو ڈرامہ سپر ہٹ ہوگا معین اختر اور عمرشریف کے تھیٹر کو زندہ رکھنے کیلئے فنکاروں کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار سید امتیاز الحق بخاری نے ڈرامہ "دل ہوا تیرا” کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر انہوں نے ڈرامے کی کاسٹ میں اسکرپٹ بھی تقسیم کیا تقریب سے ایچ اقبال ، یونس میمن، ایم جمیل راہی، سلیم آفریدی، شکیل شاہ، زاہد شاہ، نعمان خان،  شبیربھٹی، آصف شرمیلا، آفتاب کامدار، حمید راٹھور، عامر ہوکلا نے بھی اظہار خیال کیا

سلیم آفریدی، شکیل شاہ،  سویرا شاہ، فائزہ خان، اے لالہ، شہباز صنم، جیند میمن، شبیر بھٹی، عامر ہوکلا اور دیگر فنکاروں  میں ڈرامے کا اسکرپٹ دیا گیا مذکورہ ڈرامے کی تحریر و ہدایات ایچ اقبال کی ہیں پروذیوسر کرن خان ہیں اس ڈرامے میں معروف فنکار یامین میواتی مرحوم کو ٹربیوٹ پیش کیا جائے گا اے اینڈ بھٹئ آرٹ پروڈکشن کی جانب سے ڈرامہ 21 فروری بروز جمعہ کو رات 9 بجے آرٹس کونسل کراچی میں پیش کیا جائے گا کاسٹ میں ناصر خان بونیری، عشرت ملک، بھی شامل ہیں.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں