حماس نے القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد ضیف کی شہید کی تصدیق کردی

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے تصدیق کردی ہے کہ القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد ضیف شہید ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق حماس کے القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے بیان میں کہا کہ ملٹری سربراہ محمد ضیف اور نائب سربراہ مروان عیسیٰ  بھی شہید ہوگئے ہیں۔

ترجمان ابو عبیدہ نے ریکارڈ شدہ بیان میں حماس کی جنرل ملٹری کونسل کے دیگر تین سینئر عہدیداروں کی شہادت کی بھی تصدیق کی۔

محمد ضیف کا شمار حماس کے اہم رہنماؤں میں ہوتا تھا جو کہ طویل عرصے تک غزہ میں اسرائیل کے خلاف جدوجہد کی اور اسرائیل ان کو تلاش کرنے میں ناکام رہا تھا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں