واشنگٹن مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا نے کے حادثے کے نتیجے میں تمام مسافر ہلاک ہوگئے
میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں طیارے اور ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 67 افراد ہلاک ہوگئے۔
طیارے میں عملے سمیت 64 افراد اوربلیک ہاک ہیلی کاپٹرمیں3 فوجی اہلکار سوار تھے، دریا سے بیشترلاشیں نکال لی گئیں
امریکی ائیرلائن کی پرواز کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی جہاں طیارے کو دریائے پوٹومیک کے اورپر رن وے کے قریب حادثہ پیش آیا تھا۔
