حماس کی فتح اسرائیل کے ساتھ امریکا کی بھی شکست ہے:حافظ نعیم الرحمان

کراچی میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حماس نے سبق دیا ہے کہ مزاحمت میں زندگی ہے، فلسطینیوں نے 7 اکتوبر 2023 میں ہی اسرائیل کو شکست دی تھی

ان کا کہنا تھا کہ  پورا غزہ ملبے کا ڈھیر بن گیا لیکن فلسطینی جھکے نہیں، حق اور سچ پر کھڑے ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرناچاہیے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا کہنا تھا حماس نے اسرائیل کے ساتھ جو کچھ کیا ہم اس کی حمایت کرتے ہیں، اسرائیل کو شکت دینا حق کی فتح ہے، اسرائیل شکست کھا چکا ہے، یہ اسرائیل کی شکت نہیں، امریکا کی شکست ہے۔امریکی ریاست کا ایک ایجنڈا ہے، صدر تبدیل ہوا، پالیسی تبدیل نہیں ہوئی15 ماہ کے بعد ایک امن معاہدہ ہوا ہے، یہ حماس کی فتح ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیکا ایکٹ سے متعلق جماعت اسلامی صحافتی تنظیموں کے ساتھ ہے۔ ہروہ اقدام کرنا چاہیے جس سے آزادی اظہار  پر حملہ نہ ہو، صحافیوں کو وقت پر تنخواہیں ملنی چاہئیں، سب مل کر فیک نیوز کا سدباب کریں، آواز بند کرنےکی کوشش کرنا قابل قبول نہیں

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پیکا آرڈیننس لےکر آئی ہے، ہم اسے قبول نہیں کرتے، 2016 میں ن لیگ اور پھر تحریک انصاف کی حکومت میں بھی پیکا آرڈیننس لایا گیا۔اس سے قبل پیکا آرڈیننس پنجاب حکومت کے ذریعے لایا گیا، تحریک انصاف کے دور میں کئی صحافیوں کو جبری طور پر اٹھایا گیا تھا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فیک نیوز نہیں ہونی چاہیے، مرضی کے صحافیوں کو استعمال کیا جاتا ہے، حکومت پیکا آرڈیننس سے قبل مشاورت کرتی تو بہتر ہوتا

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا ہم صحافی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ایک کوڈ آف کنڈکٹ ضرور بننا چاہیے لیکن آزادی پر حملہ بھی قبول نہیں کریں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں