سکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،4 خوارج ہلاک

باغ: سکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 4 خوارج ہلاک کردیئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن میں خوارج کے سرغنہ عزیز الرحمٰن عرف قاری اسماعیل اور مخلص سمیت 4 خوارج ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں